ایران کا یمن میں مکمل انسانی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس ملک میں انسانی ناکہ بندی کے مکمل خاتمے پر زور دیا۔

یہ بات "حسین امیرعبداللہیان" نے جمعہ کے روز اپنے کویتی ہم منصب شیخ احمد ناصر الصباح کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور علاقائی مذاکرات کے انعقاد کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت، کویت کے ساتھ تعلقات کی جامع ترقی کی پالیسی کے فریم ورک کے اندر مذاکرات کے ساتھ ساتھ عملی علاقائی تعاون پر بھی زور دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران علاقائی تعاون کو علاقائی سلامتی، پیشرفت اور ترقی کے مفاد میں سمجھتا ہے۔
انہوں نے یمن میں عارضی جنگ بندی کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن میں جنگ بندی کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے اور یمن میں انسانی ناکہ بندی کو مکمل طور پر ختم کرنے اور انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت پر مزید زور دیتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پابندیاں ہٹانے کے لیے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کی۔
احمد ناصر آل محمد الصباح نے اپنی طرف سے ایرانی حکومت اور قوم کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کی خواہش پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی کے جاری رہنے سے یمنی مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی اور یمن کا بحران حل ہوگا۔
انہوں نے آبی سرحد کے تعین اور مشترکہ کھیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ریاستوں کے درمیان قانونی بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے کویت کی تیاری کا اظہار کیا۔
انہوں نے امیرعبداللہیان کو کویت کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عمل اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، علاقائی مذاکرات پر کویت کے معاون موقف پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .